قومی اسمبلی نے انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن بل متفقہ طور پر منظور کر لیا

0
244

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی نے انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن بل متفقہ طور پر منظور کر لیاجبکہ اسلام آباد میں خواتین کے خلاف جرائم میں اضافے سے متعلق توجہ دلائوو نوٹس حکومتی ہدایت حاصل کرنے کے لیے آئندہ اجلاس تک ملتوی کردیا۔جمعہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن بل پیش کیا گیا جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ اجلاس میں زکوٰة و عشر ترمیمی بل 2023ئ، گیس چوری کی روک تھام اور بازیابی کا ترمیمی بل 2023ء بھی پیش کیا گیا۔رکن قومی اسمبلی عالیہ کامران نے اسلام آباد میں عوام بالخصوص خواتین کے خلاف جرائم میں اضافہ سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس ایوان میں پیش کیا گیا تاہم توجہ دلاو نوٹس حکومتی ہدایت حاصل کرنے کے لیے آئندہ اجلاس تک ملتوی کردیا بعد ازاں اسپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام 5 بجے تک ملتوی کر دیا گیا