اسلام آباد (این این آئی )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم وزیر مملکت پاور ڈویڑن ہاشم نوتیزئی سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے جمعہ کویہاں ان سے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے کہاکہ بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ملاقات میں پاور ڈویڑن کے امور پر بات چیت اور ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ ملاقات میں بلوچستان نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے ملک عبدالولی کاکڑ بھی موجود تھے۔