اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کے 27 ویں اجلاس میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 10، پوسٹل گروپ کے 2 اور انفارمیشن گروپ کی ایک آفیسر کو گریڈ۔ 21 سے 22 میں ترقی دے دی گئی۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کابینہ سیکرٹریٹ سے جمعہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق گریڈ۔21 سے 22 میں ترقی پانے والے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسران میں احمد حنیف اورکزئی، یوسف خان، محسن مشتاق چاندنہ، ساجد صدیق، کیپٹن (ر) سعید احمد نواز، عارف انور بلوچ، اویس منظور سمرا، علی شیر محسود، سید علی مرتضیٰ اور وسیم مختار چوہدری، پوسٹل گروپ کے خالد جاوید خان اور حسن اختر خان جبکہ انفارمیشن گروپ کی آفیسر شاہیرہ شاہد شامل ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...