اسلام آباد (این این آئی)بھارت میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے بھارت سے خصوصاً اْن کی طبیعت کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ایک خوبصورت پیغام اور گلدستہ وصول کیا ہے۔بھارت سے بھیجے گئے پیغام کے آغاز میں بابا بھلے شاہ کے کلام کی شہرہ آفاق سطریں تحریر ہیں۔خیال رہے کہ صبا قمر کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی جس میں وہ اسپتال کے بستر پر لیٹی ہوئی ہیں اور انہیں ڈرپ بھی لگی ہوئی ہے۔اداکارہ کا اپنی طبیعت کے حوالے سے کہنا تھا کہ کسی نے گندی والی نظر لگا دی ہے۔اپنی پسندیدہ اداکارہ کے اس جملے پر بھارت سے بھیجے گئے پیغام میں لکھا گیا کہ دل سے چاہنے والوں کی صرف دعا لگے گی، نظر نہیں یہ میراآپ سے وعدہ ہے۔صبا قمر کی بھارت مداح دیوالیہ نے یہ بھی کہا کہ صبا آپ کا میرے دل میں ایک الگ مقام ہے، آپ میری دعاؤں میں ہمیشہ رہتی ہیں۔یاد رہے کہ صبا قمر نے بھارت میں عرفان خان کے ساتھ فلم ‘ہندی میڈیم’ میں کام کیا تھا جسے بے پناہ پزیرائی ملی تھی۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...