واشنگٹن (این این آئی)دین اسلام کی خاطر فیشن اور ماڈلنگ سے کنارہ کشی کا اعلان کرنے والی اور باحجاب سپر ماڈل کا اعزاز رکھنے والی صومالی نڑاد امریکی ماڈل 23 سالہ حلیمہ آدن کی امریکی سپر ماڈل جیجی حدید نے بھرپور حمایت کردی۔جیجی حدید نے ایک انسٹاگرام اسٹوری میں ماڈل ماڈل حلیمہ آدن کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی سفر میں ‘خودی’ کو پانا انتہائی اہم ہے جبکہ ساتھ انہوں نے حلیمہ آدن کی نجی وجوہات پر بنا خوف و خطر شوبز چھوڑنے کے فیصلے کی تعریف کی۔انہوں نے لکھا ہر ایک کو ابھی حلیمہ آدن کی انسٹاگرا اسٹوری کا جائزہ لینا چاہئے، ایک حجابی اور بغیر حجاب دونوں طرح کے لوگوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ ‘خودی’ تک پہنچیں۔انہوں نے لکھا کہ اس راستے پر چلنے کے بعد جو اپنے لیے حقیقی محسوس ہو اسے چْن لیں، شکرگزار ہونے کا اس سے بہتر کوئی راستہ نہیں ہے۔اپنے پیغام کے آخر میں جیجی حدید نے لکھا کہ میری پیاری بہن حلیمہ، میں جس دن آپ سے ملی ہوں اْس دن سے ہی آپ سے بے انتہا متاثر ہوئی ہوں، مستقبل میں بھی مجھے اسی طرح فخر محسوس کرواتی رہیں۔خیال رہے کہ حلیمہ آدن حجاب کے ساتھ ماڈلنگ کرنے والی دنیا کی چند نامور ماڈلز میں سے ایک ہیں، اپریل 2019 میں معروف فیشن میگزین ووگ کے عربی زبان کے شمارے نے انہیں دیگر دو باحجاب ماڈلز کے ساتھ سر ورق کی زینت بنایا تھا۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...