کراچی(این این آئی) بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار واداکار علی ظفر کا سندھی گیت ‘ الّے ‘ ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق بلوچی گیت ‘لیلا اولیلا’ کی بھرپور کامیابی کے بعد علی ظفر نے 13 سالہ گلوکارہ عروج فاطمہ کے ساتھ اس بار سندھی زبان میں گایا ہوا ‘الے’ گیت ریلیز کیاہے جس میں سندھی ثقافت کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔علی ظفر کی جانب سے یوٹیوب پر ویڈیو کے ساتھ یہ بھی لکھا گیا کہ میں یہ گیت سندھی بھائیوں اور بہنوں کے نام کرتا ہوں اور میرا یہ گیت اجرک بنانے والے اْن ہنر مندوں کا قرض بے باک کرنے کے لئے بھی ہے جنہوں نے سندھی تہذیب کو پوری دنیا میں روشناس کرایا۔ریلیز کردہ سندھی گیت میں فاطمہ کے ساتھ عابد بروہی نے بھی گلوکاری کے فن دکھائیں ہیں۔ ”الے” گیت کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 3 منٹ 50 سیکنڈ کی ویڈیو کو محض دو گھنٹے میں 26 ہزار سے زائد بار دیکھاگیا۔
مقبول خبریں
پی ایس ایل 10 کا ترانہ جاری کر دیا گیا
لاہور(این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا آفیشل ترانہ جاری کردیا گیا ہے۔ پی ایس ایل کے دسویں سیزن کے ترانے...
تیسرا اور آخری ون ڈے’پاکستان اور نیوزی لینڈ 5 اپریل کو آمنے سامنے ہونگے
ماؤنٹ مونگانوئی(این این آئی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 5 اپریل بروز ہفتہ کو ماؤنٹ...
ٹرمپ نے پاکستان سمیت 180ممالک پر جوابی ٹیرف کا اعلان کر دیا
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سمیت متعدد ممالک پر جوابی محصولات عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے...
اجتماعی قبریں جنگ کے غیر محدود ہوجانے کی مظہر ہیں ، اقوام متحدہ
نیویارک (این این آئی )اقوام متحدہ کے غزہ میں امدادی حکام نے غزہ میں قائم کی گئی ایک اجتماعی قبر سے طبی عملے کے...
ایلون مسک جلد کابینہ چھوڑ دیں گے ،ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کابینہ کے علاوہ کئی دوسرے قریبی افراد کو بتایا ہے کہ ارب پتی...