پیرس (این این آئی)فرانس میں دنیا کے سب سے بڑے فیشن شو پیرس فیشن ویک 2023 میں ماڈلز کیساتھ گھوڑوں کی انٹری نے سب کو حیران کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیرس فیشن ویک میں ڈیزائنر سٹیلا میک کارٹنی کے ڈیزائن کردہ ملبوسات میں ماڈلز سے پہلے گھوڑوں نے ریمپ پر انٹری دے دی۔سٹیلا میک کارٹنی نے اپنی کلیکشن میں چمڑے کا استعمال کیے بغیر ماحول دوست ملبوسات شامل کرکے جانوروں کے حقوق اور ان کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ میک کارٹنی کا کہنا تھا کہ ان کی کلیکشن میں جانوروں کی کھال یا بال جیسی کوئی ایسی چیز استعمال نہیں کی گئی جس سے کسی جانور کو نقصان پہنچا ہو یا اسے مارا گیا ہو۔ڈیزائنر نے گھوڑوں کے پرنٹ پر مبنی اپنی خصوصی کلیکشن میں متعارف کروائی جبکہ دیگر ماڈلز نے خاتون ڈیزائنر کی بہن اور والدہ کی کھینچی ہوئی گھوڑوں کی تصاویر تھام رکھی تھیں۔یہی نہیں بلکہ اس سے قبل پہلی مرتبہ پیرس فیشن ویک میں ایک ماڈل نے ایسے کپڑے پہن کر ریمپ پر انٹری دی جس پر آگ لگی ہوئی تھی۔سوشل میڈیا پر پیرس فیشن ویک 2023 کے ان منفرد مناظر کی ویڈیوز خوب وائرل ہو رہی ہیں جن پر صارفین کی جانب سے خوب تبصرے کئے جارہے ہیں۔یاد رہے کہ یہ فیشن شو پیرس کے ایک ملٹری سکول کے اصطبل میں منعقد کیا گیا تھا جہاں ماڈلز اور منفرد انداز میں فیشن متعارف کروانے والی میک کارٹنی کو تماشائیوں کی جانب سے خوب سراہا گیا۔
مقبول خبریں
کرم،مسلح افراد کی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
کرم(این این آئی)خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق ہوگئے۔نجی ٹی...
دریائے سندھ کنال معاملہ،بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کو اہم تجویز دی ہے، شازیہ...
اسلام آباد(این این آئی)رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دریائے سندھ سے چھ نئی...
الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ کے منحرف رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی...
اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن عادل خان بازئی...
جلاؤ گھیراؤ کیس،عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 28 ستمبر کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمہ نمبر 2831 میں...
وزیراعظم نے اعجاز حسین کو50 لاکھ روپے انعام، اعزازی شیلڈ بھی پیش کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم نے اعجاز حسین کی فرض شناسی کو سراہتے ہوئے ان کی ایمانداری کے اعتراف میں ان کے لیے 50 لاکھ...