کراچی(این این آئی) پاکستانی اداکار فیروز خان بھارت کے نامور اداکار نوازالدین صدیقی کی حمایت میں میدان میں آگئے۔فیروز خان نے بھارتی اداکار کو نیک تمناؤں کا پیغام بھیجا ہے حالانکہ نواز الدین کو اس اہلیہ کی طرف سے ریپ الزامات کا سامنا ہے۔پاکستانی اداکار نے ٹویٹر پر نوازالدین صدیقی کی ایک ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا جس میں وہ اپنی سابقہ اہلیہ کی طرف سے ریپ الزامات پر اپنی وضاحت پیش کررہے ہیں۔فیروز خان نے اس ٹویٹ پر لکھا کہ میں اپنے پسندیدہ اداکار کو نیک تمنائیں بھیج رہا ہوں، ساتھ ہی انہوں نے مضبوط رہنے کیلئے بازو والی ایموجی بھی پوسٹ میں شامل کی۔نوازالدین صدیقی کی طرح پاکستانی اداکار فیروز خان کو ابھی اپنی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان کی طرف سے گھریلو تشدد کے الزامات کا سامنا ہے۔بھارتی اداکار نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنا موقف پیش کیا جس میں انہوں نے اپنی سابقہ اہلیہ عالیہ کے تمام الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...