ممبئی(این این آئی) شاہ رْخ خان کے ساتھ بلاک بسٹر فلم’ ‘پٹھان” کے بعد اب دیپیکا پڈوکون ساؤتھ انڈین فلموں کے سْپر اسٹار پربھاس کے ساتھ نئی فلم ‘پراجیکٹ کے’ میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔مشہور ہدایتکار ناگ اشون کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں باہوبلی اسٹار پربھاس اور اسٹائل کوئین ڈیپیکا پڈوکون کے ساتھ لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن بھی جلوہ گر ہوں گے۔بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ دیپیکا پڈوکون کو اس فلم میں ان کی اداکاری کے لیے بھاری معاوضہ ادا کیا گیا ہے۔ بھارتی ویب سائٹ انڈیا ٹوڈے کے مطابق دیپیکا کو اْن کی آنے والی فلم ‘پراجیکٹ کے’ کیلئے 10 کروڑ روپے سے زیادہ معاوضہ دیا گیا ہے۔حالیہ دنوں میں دیپیکا نے عالمی سطح پر کافی شہرت حاصل کی ہے کئی بین الاقوامی لگژری برانڈ کی برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر نامزد ہونے کے بعد انہوں نے فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی کی رونمائی کر نے کا اعزاز حاصل کیا۔ان دنوں اداکارہ پیرس فیشن میں جلوہ گر ہو رہی ہیں جبکہ جلد ہی دیپیکا اکیڈمی ایوارڈز 2023 میں بھی بطور پریزینٹر نظر آئیں گی جو عالمی سطح پر ان کی کامیابیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...