واشنگٹن(این این آئی)پاک امریکا تعلقات کی تاریخ میں پہلی بار، ایک تاریخی قرارداد ایوان نمائندگان میں پیش کی گئی جس میں کانگریس کے رکن جمال بومن نے 23 مارچ 2023 کو یوم پاکستان کے طور پر تسلیم کیا تاکہ پاکستانی، امریکی کمیونٹی کے اہم کردارکا اعتراف کرنا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قرارداد میں کہا گیا کہ امریکہ کے لیے یہ مناسب اور مطلوب امر ہے کہ وہ ان افراد کو خراج تحسین پیش کرے جو ثقافتی تنوع کو فروغ دیتے ہوئے امریکا میں موجود مختلف کمیونٹیز کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنا رہے ہیں جس سے ریاست ہائے متحدہ امریکا کی کمیونٹیز کے تانے بانے کو تقویت ملتی ہے۔قرارداد میں کہا گیا کہ یوم پاکستان ایک بہترین موقع فراہم کرتا ہے کہ جس کے ذریعے امریکہ کے باشندے پاکستانی ورثے کے بارے میں اپنی آگاہی میں اضافہ کر سکتے ہیں اور آنے والی نسلوں میں اس تاریخی ثقافت کے بارے میں جانکاری کو فروغ دے سکتے ہیں۔دریں اثنا امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کانگریس مین بومن کا ان کے اس اقدام پر شکریہ ادا کیا جس سے ان کا کہنا تھا کہ اس سے نہ صرف دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی بلکہ دونوں ممالک کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں بھی مدد ملے گی۔انہوں نے امریکن پاکستان ایڈووکیسی گروپ کی قیادت بشمول اس کے صدر اور ممتاز کمیونٹی لیڈر علی راشد اور دیگر عہدیداران کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس تاریخی قرارداد کو متعارف کرانے کے لیے رکن کانگریس کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھتے ہوئے سخت محنت کی۔انہوں نے کہا کہ 23 مارچ 2023 کو یوم پاکستان کے طور پر تسلیم کرنا اور پاک امریکی شہریوں کی گراں قدر خدمات کو تسلیم کرنا پاک امریکہ تعلقات کی اہمیت اور ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کی عکاسی کرتا ہے۔مسعود خان نے اپنے چیمبر میں کانگریس مین بومن سے بھی ملاقات کی، جنہوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور تعلقات کی اہمیت اور تعلیم، طب، سائنس، ٹیکنالوجی، کاروبار اور صنعت سمیت مختلف شعبوں میں پاکستانی تارکین وطن کے اہم کردار کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
مقبول خبریں
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...