لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر و وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کو رد کرنے کاسوچ بھی نہیں سکتے،موجودہ حالات میں اگر تدبر اور دانائی سے فیصلہ نہ ہوا تو فساد، انارکی اور افراتفری پھیلے گی، سیاسی اور معاشی استحکام نہیں آئے گا، ساری اسمبلیوں کے الیکشن نگران حکومتوں کی موجودگی میں بیک وقت شفاف اور منصفانہ ہونگے تو یہ ملک کے لئے بہتر ہو گا۔انہوںنے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ الیکشن کے حوالے سے مختلف آراہیں، پارلیمنٹ کو رہنمائی کا اختیار حاصل ہے،حکومت اور اداروں کی رہنمائی کرے۔ ہم آئین کے مطابق معاملات آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔حالات ایسے ہیں کہ اگر تدبر اور دانائی سے فیصلہ نہ ہوا تو فساد، انارکی اور افراتفری پھیلے گی، سیاسی اور معاشی استحکام نہیں آئے گا۔ انہوںنے کہا کہ کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شیڈول دیا، ہم نے اس حکم کے تحت انتخابی عمل شروع کیاہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کو رد کرنے کاسوچ بھی نہیں سکتے۔ جو آڈیو لیک ہوئی کیا علی ساہی کاکوئی وجود نہیں ہے؟ دو بیٹوں کا بھی ذکر ہوا ہے، ان معاملات کی تحقیق ہونی چاہیے۔ اگر یہ کہانی جھوٹی ثابت ہو تو پھر ہمیں سزا دی جائے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ صوبائی الیکشن کے بعد حکومت برسراقتدار حکومت کی موجودگی میں قومی اسمبلی کے انتخابات میں لیول پلینگ فیلڈ نہیں ہو گی، صاف شفاف الیکشن کے انعقاد پر سوالیہ نشان اٹھیں گے۔ ساری اسمبلیوں کے الیکشن نگران حکومتوں کی موجودگی میں بیک وقت شفاف اور منصفانہ ہونگے تو یہ ملک کے لئے بہتر ہو گا۔قبل ازیں انہوں نے کہا کہ میں یومِ پاکستان کے موقع پر پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آج کے دن 1940 ء میں برصغیرکے مسلمانوں نے قرارداد پاکستان منظور کی اور ایک علیحدہ وطن کا مطالبہ کیا، ایسا وطن جہاں عوام اسلامی نظریات کے مطابق آزادی سے اپنی زندگی گزار سکیں۔دہشت گردی پر قابو پایا اور پاکستانی قوم نے قدرتی آفات کے دوران قربانی اور تعاون کے جذبے کا بھر پور مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ میرا پختہ یقین ہے کہ آج بھی ہم پاکستان کو درپیش چیلنجزپر قابو پانے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔اگر ہم اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے سنہری اصولوں پر کاربند ہو جائیں تو ہم پاکستان کو ایک مضبوط اور خوشحال ملک بنا سکتے ہیں۔
مقبول خبریں
پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی،...
کوئٹہ(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ...
خضدار میں 21 مئی کو فتنة الہندوستان نے بھارت کے حکم پربچوں کو دہشت...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی 20 سالہ اسٹیٹ اسپانسرڈ دہشتگردی کی تفصیلات دنیا...
ملک کے میدانی علاقوں شدید گرمی کا امکان، دادو اور سبی میں پارہ 50...
اسلام آباد(این این آئی)ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیرِ اثر رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے...
وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے،تیاریاں حتمی مراحل میں داخل
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ ایران کی تیاریاں حتمی مراحل...
پاک بھارت تنازعات کے حل کا نیا امکان پیدا ہو گیا ہے، امریکی محکمہ...
واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی اور جنگ...