اسلام آباد(این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نے کہا ہے کہ یوم پاکستان تجدید عہد وفا کا دن ہے،ہمیں آپس کے اختلافات کو بھلا کر ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے،پارلیمنٹ ہی واحد ادارہ ہے جہاں تمام مسائل کے حل کے لیے بات چیت کی جا سکتی ہے۔یوم پاکستان کے موقع پر قوم کے نام مبارکباد کے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان تجدید عہد وفا کا دن ہے، 23مارچ1940 کادن برصغیر کی تاریخ میں ایک منفرد مقام رکھتا ہے، آج ایک پھر اسی جذبے کو دہرانے کی ضرورت ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آج سے 83 سال قبل جنوبی ایشیا کے مسلمانوں نے علیحدہ وطن کے لیے جدو جہد کی تھی،قرارداد لاہور کو منظوری کے بعد قرارداد پاکستان کا نام دیا گیا جس نے مسلمانوں کو نئی سمت اور سوچ دی اور تحریک آزادی کو نیا جوش اور ولولہ بخشا۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ قائدا عظم نے اسلام کے امن و برداشت اور انسانیت سے محبت کے اصول کو اپنا شعار بنایا،ان کی ولولہ انگیز قیادت سے برصغیر میں بسنے والی دیگر اقلیتیں بھی متاثر ہوئیں جو قائد کی مدبرانہ قیادت اور مقصد کے حصول سے سچی لگن کا کمال تھا،ہمیں بھی ا?پس کے اختلافات کو بھلا کر ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ ہمیں قائد اعظم کے اتحاد، یقین اور تنظیم کے رہنما اصولوں کو اپنانے کا عہد کرنا ہوگا، مملکت خداداد پاکستان اس وقت شدید بحرانوں سے گزر رہی ہے جن سے نبردآزما ہونے کے لیے ہمیں سیاسی اختلافات کو بھلانا ہو گا، سیاستدانوں کو ملک اور قوم کے لیے اجتماعی سوچ اپنانا ہو گی۔ راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ ملک کا معاشی استحکام سیاسی استحکام سے جڑا ہوا ہے، پارلیمنٹ ہی واحد ادارہ ہے جہاں تمام مسائل کے حل کے لیے بات چیت کی جا سکتی ہے، دنیا میں موجود تنازعات کا حل بات چیت سے ہی ممکن ہو سکتا ہے۔ سپیکر نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان تمام تر تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات کی حمایت کرتی ہے، مسئلہ کشمیر، فلسطین اور دیگر تنازعات کا حل تلاش کرنے کے لیے مذاکرات کا راستہ اپنانا ہو گا،آج کے دن پوری پاکستانی قوم مقبوضہ کشمیر کے بہنوں اور بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتی ہے، کشمیری عوام غیر انسانی محاسر میں زندگی بسر کر رہے ہیں
مقبول خبریں
پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی،...
کوئٹہ(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ...
خضدار میں 21 مئی کو فتنة الہندوستان نے بھارت کے حکم پربچوں کو دہشت...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی 20 سالہ اسٹیٹ اسپانسرڈ دہشتگردی کی تفصیلات دنیا...
ملک کے میدانی علاقوں شدید گرمی کا امکان، دادو اور سبی میں پارہ 50...
اسلام آباد(این این آئی)ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیرِ اثر رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے...
وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے،تیاریاں حتمی مراحل میں داخل
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ ایران کی تیاریاں حتمی مراحل...
پاک بھارت تنازعات کے حل کا نیا امکان پیدا ہو گیا ہے، امریکی محکمہ...
واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی اور جنگ...