اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیان پررد عمل کا اظہار کہا ہے کہ 2018 میں حکومت باجوہ نے بنائی،عالمی سازش باجوہ نے کی، توشہ خانہ سے گھڑیاں باجوہ کے کہنے پہ چوری کیں، عدت میں شادی باجوہ کے کہنے پہ کی ، ملک ریاض سے ہیرے،زمینیں پنکی نے باجوہ کے کہنے پہ رشوت میں لیں،تم صرف اپنی مرضی سے 55 روپے میں بنی گالہ سے وزیراعظم ہاؤس ہیلی کاپٹر کی سیر کرتے تھے؟۔ اپنے بیان میں وزیراطلاعات نے کہاکہ سی پیک باجوہ کے کہنے پر روکا،معیشت تباہ، آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی باجوہ کے کہنے پر کی۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ ”میر جعفر”کو ایکسٹینشن اور دوسری ایکسٹینشن کی آفر باجوہ کے کہنے پہ دی۔انہوںنے کہاکہ بزدار اور پرویز الٰہی کو وزیرِ اعلی باجوہ کے کہنے پہ لگایا۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی اسمبلیاں باجوہ کے کہنے پہ توڑیں۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ تم صرف اپنی مرضی سے 55 روپے میں بنی گالہ سے وزیراعظم ہاؤس ہیلی کاپٹر کی سیر کرتے تھے؟ ۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...