راولپنڈی (این این آئی)چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) جنرل عاصم منیر نے دورہ چین کے موقع پر پیپلز لبریشن آرمی ( پی ایل اے)کے کمانڈر کے ساتھ تفصیلی ملاقات کی جس میں باہمی سلامتی کے امور اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف کا چین کے سرکاری دورے کے پہلے روز پرتپاک استقبال کیا گیا اور چین کی پی ایل اے کے ہیڈ کوارٹرز میں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔سی او اے ایس نے چاق و چوبند دستے کا جائزہ لیا جس کے بعد پی ایل اے آرمی کے کمانڈر کے ساتھ تفصیلی ملاقات ہوئی جس میں باہمی سلامتی کے امور اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں فوجی کمانڈروں نے خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے اور فوجی تعاون بڑھانے کی ضرورت کا اعادہ کیا۔آرمی چیف نے پیپلز لبرشین آرمی کے دستوں کی آپریشنل صلاحیتوں کا مظاہرہ بھی کیا اور تربیت کے اعلیٰ معیار اور فوجیوں کی جانب سے سے دکھائی گئی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔آرمی چیف دونوں فوجیوں کے درمیان دیرینہ تعلقات کو بڑھانے کے لیے چین میں فوجی رہنماؤں سے مزید ملاقاتیں کریں گے۔یہ ابتدائی ملاقاتیں آرمی چیف کے چین کے چار روزہ دورے کا حصہ تھیں۔خیال رہے کہ آئی ایس پی آر نے ایک مختصر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا تھا کہ آرمی چیف عاصم منیر دوطرفہ فوجی تعلقات کو بڑھانے کے لیے چین کے 4 روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔آرمی چیف کے دورے کا مقصد ہمسایہ ملک کے ساتھ دوطرفہ فوجی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔
مقبول خبریں
غزہ میں ہم ان بچوں کو کھو رہے ہیں جنہیں بچایا جاسکتا ہے،برطانوی سرجن
غزہ (این این آئی )غزہ کے ناصر اسپتال میں خدمات انجام دینے والی برطانوی سرجن وکٹوریا روز نے کہا ہے کہ غزہ میں ہم...
امریکی صدر کا گولڈن ڈوم دفاعی نظام سے متعلق اہم اعلان
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گولڈن ڈوم دفاعی نظام سے متعلق اعلان کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، انڈیکس میں 500 پوائنٹس سے زائد...
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ 100 انڈیکس میں 500 سے زائد...
سہ فریقی اجلاس، سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق
بیجنگ (این این آئی)بیجنگ میں پاکستان، چین اور افغانستان کے درمیان اعلیٰ سطح کا سہہ فریقی اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان...
خضدار: اسکول بس میں دھماکا، 3 بچوں سمیت 5 افراد شہید
خضدار (این این آئی)بلوچستان کے ضلع خضدار میں ایک اسکول بس کو دہشت گردانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں تین...