لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کے مرکزی صدر چودھری پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز الٰہی کے گھر پر غیر قانونی چھاپے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں جس میں خواتین اور فیملی ممبرز کا احترام نہیں کیا گیا۔انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ہم پاکستان میں جمہوریت کا خاتمہ اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھ رہے ہیں۔ آئین، سپریم کورٹ کے فیصلوں یا عوام کے بنیادی حقوق کا کوئی احترام نہیں ،جنگل کا قانون اور فاشزم پی ٹی آئی کے حوصلے پست کرنے اور کچلنے کے لندن پلان کا تمام حصہ۔انہوں نے میرے گھر پر حملہ کیا اور اب یہی کچھ بدمعاشوں اور ہینڈلرز کے ذریعے پرویز الٰہی کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔ ایسی بربریت مشرف کے مارشل لا میں بھی نہیں دیکھی تھی۔ کیا ریاست نے لٹیروں اور پیسے والوں کے گھروں میں گھسنے کی جرات کی ہے؟۔
مقبول خبریں
پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی،...
کوئٹہ(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ...
خضدار میں 21 مئی کو فتنة الہندوستان نے بھارت کے حکم پربچوں کو دہشت...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی 20 سالہ اسٹیٹ اسپانسرڈ دہشتگردی کی تفصیلات دنیا...
ملک کے میدانی علاقوں شدید گرمی کا امکان، دادو اور سبی میں پارہ 50...
اسلام آباد(این این آئی)ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیرِ اثر رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے...
وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے،تیاریاں حتمی مراحل میں داخل
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ ایران کی تیاریاں حتمی مراحل...
پاک بھارت تنازعات کے حل کا نیا امکان پیدا ہو گیا ہے، امریکی محکمہ...
واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی اور جنگ...