انقرہ (این این آئی)ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے پاکستان آرمی کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کوخصوصی ایوارڈ سے نواز دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ ایوارڈ پاکستان آرمی کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم لیڈر نے وصول کیا،ایوارڈ دینے کی خصوصی تقریب ترکیے کے دارالحکومت انقرہ میں منعقد ہوئی۔زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے پاک آرمی کی یو ایس اے آر ٹیم 7فروری کو ترکیہ روانہ ہوئی تھی،پاک آرمی کی ٹیم 22 فروری 2023 تک متاثرہ علاقے میں موجود رہی۔پاک آرمی کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے 91 سائٹس کو سرچ کیا اور 8 افراد کوزندہ نکا لا، ریسکیو ٹیم نے 7افراد کی شناخت کی جبکہ 138 جاں بحق افراد کو ملبے سے نکال کر ورثا کے حوالے کیا گیا۔پاکستان آرمی کی یو ایس اے آر ٹیم کامیاب مشن کے بعد 23فروری کو پاکستان واپس پہنچی،پاکستان واپسی پر ٹیم کا والہانہ استقبال کیا گیا،استنبول ایئرپورٹ پر ترکیے کے اعلی فوجی و سول حکام نے پاک آرمی کی ریسکیو ٹیم کو رخصت کیا،پاک فوج اپنے برادر اور مشکل میں گرفتار ممالک کے ساتھ ہر وقت موجود ہے اور رہے گی۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...