اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے کہ موجودہ حکومت محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے سرگرم ہے ، مزدوروں کا عالمی دن نہ صرف محنت کشوں کے تقدس اور وقار کی علامت ہے بلکہ یہ مزدوروں کی اہمیت کا اعتراف بھی ہے کیونکہ مزدور ملکی معاشی ترقی میں مرکزی حیثیت رکھتے ہیں۔پیر کو یوم مئی پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ مزدور پوری قوم کے معمار ہیں لہذا آج قوم مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے اور ملک کی ترقی میں ان کے کردار اور تعاون کو سراہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام نے سماجی انصاف، مساوات اور انسانی حقوق کے احترام کے اصولوں پر بھی زور دیا ہے۔اللہ تعالی اور خانم النبیین نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں مزدوروں کے قانونی اور بنیادی انسانی حقوق کو انتہائی اہمیت دینے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسلام مزدور کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے اس کی اجرت ادا کرنے کا حکم دیتا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت محنت کشوں کے کام کرنے اور رہنے کے معیار کو بہتر بنانے اور انہیں اور ان کے اہل خانہ کو ان کے حقوق اور فلاح و بہبود کے تحفظ کے ساتھ بہتر رہائش اور تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔لہذا موجودہ حکومت نے مزدوروں کی کم از کم اجرت میں بھی اضافہ کیا ہے۔آئیے آج ہم سب انفرادی اور اجتماعی طور پر مزدوروں کے حقوق کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کریں تاکہ مزدوروں کی سماجی، معاشی اور سماجی فلاح و بہبود میں سرمایہ کاری کرکے ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جاسکے۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...