نیب کیسز دیکھ کر ملک میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کرتا،شاہد خاقان عباسی

0
187

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) گزشتہ سالوں میں ایک بھی سیاستدان کو نہیں پکڑ سکا، نیب کیسز دیکھ کر ملک میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کرتا،نیب قانون میں جعلی کیسز کو ختم کرنے کی گنجائش موجود ہے، نیب عدالتوں میں کیمرے لگا کر عوام کو سماعت دکھانی چاہیے۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب قانون میں جعلی کیسز کو ختم کرنے کی گنجائش موجود ہے، نیب عدالتوں میں کیمرے لگا کر عوام کو سماعت دکھانی چاہیے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب کیسز دیکھ کر ملک میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کرتا، نیب کے تماشوں نے ملک کو تباہ کردیا ہے، ملک میں سابق وزیراعظم کو انصاف نہیں ملیگا تو غریب کو کیسے ملے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کروانے ہیں، جس جماعت نے حصہ لینا ہو انتخابات میں حصہ لے لیگی، انتخابات کرانا ن لیگ کا کام نہیں ہے، پی ٹی آئی نے دونوں بار بدنیتی پر مذاکرات کیے۔