لاہور ( این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ورلڈکپ اسکواڈ میں دو سینئر بیٹرز کے ساتھ جانے کا مشورہ دیدیا۔ایک انٹرویو میں سابق چیف سلیکٹر اور کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ حارث سہیل انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے جبکہ ایشیاکپ کا کوئی مستقبل دیکھائی نہیں دے رہا، پاکستان کو ورلڈکپ میں مڈل آرڈر کیلئے افتخار احمد اور سلمان علی آغا کو اسکواڈ کا حصہ بنانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ افتخار احمد نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں ذمہ دارانہ اننگز کھیلی ہیں، اس کے علاوہ وہ بالنگ بھی کروانے کے اہل ہیں، گرین شرٹس کو سلمان علی آغا پر بھی بھروسہ کرنا چاہئے تاکہ انہیں اضافی بولر بھی مل سکے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر میرے ہاتھ میں ہوتا تو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر عماد وسیم کو بھی ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کرتا۔
مقبول خبریں
ویسٹ ایشیا بیس بال’ پاکستان نے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا
تہران (این این آئی)پاکستان نے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا۔تہران میں جاری ایونٹ کے پہلے...
بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز، پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، شاہین، بابر، رضوان آؤٹ
لاہور(این این آئی) بنگلا دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔سلمان...
غزہ میں ہم ان بچوں کو کھو رہے ہیں جنہیں بچایا جاسکتا ہے،برطانوی سرجن
غزہ (این این آئی )غزہ کے ناصر اسپتال میں خدمات انجام دینے والی برطانوی سرجن وکٹوریا روز نے کہا ہے کہ غزہ میں ہم...
امریکی صدر کا گولڈن ڈوم دفاعی نظام سے متعلق اہم اعلان
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گولڈن ڈوم دفاعی نظام سے متعلق اعلان کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، انڈیکس میں 500 پوائنٹس سے زائد...
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ 100 انڈیکس میں 500 سے زائد...