اسلام آباد (این این آئی )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مکافات عمل کیا ہوتا ہے آج قوم کو نظر آ رہا ہے، دوسروں کی بیماری کا مذاق اڑانے والا آج وہیل چیئر پر بیٹھ کر عدالت نہ جانے کا بہانہ بنا رہا ہے، کلثوم نواز کی بیماری اور پھر موت، نواز شریف کی بیماری اور شہباز شریف کی کمر درد کا مذاق اڑانے والا آج وہیل چئیر پر بیٹھ کر جھوٹ بول رہا ہے،عمران خان کو جس جس سے خطرہ ہے عدالت جا کر ثبوت دیں ورنہ اپنا منہ بند رکھیں۔ جمعرات کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کو چیلنج کیا کہ انہیں جس جس سے خطرہ ہے عدالت جا کر ثبوت دیں ورنہ اپنا منہ بند رکھیں۔ مریم اورنگزیب کہا کہ فارن ایجنٹ بہروپیا ہے جو حالات کے مطابق سکرپٹ اور حلیہ بنا لیتا ہے، گرفتاری کے ڈر سے وہ چارپائی کے نیچے اور ضمانت خارج ہونے کے ڈر سے وہیل چیئر کا ڈرامہ رچاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فارن ایجنٹ کے پائوں پر دبائو نہیں، ان کے دماغ پر سازشی دبائوہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ وہیل چیئر پر بیٹھ کر الزام لگانے کی بجائے وہ عدالت جا کر ثبوت پیش کریں کہ ان کی جان کو کس کس سے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو خطرہ اب صرف فارن فنڈنگ، توشہ خانہ، ٹیریان کیس سے ہے اس لئے گولی، پلستر، ڈبے، وہیل چیئر اور الیکشن کا بہانا بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو جب بھی عدالت بلاتی ہے تو وہ گولی، پلستر، معذوری، بالٹی ڈبہ کا بہانہ بناتے ہیں اور اب وہیل چیئر کا ڈرامہ رچا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پہلے اپنی حکومت ہٹانے کا ملبہ امریکا پر ڈالا، سائفر کا ڈرٹی کھیل کھیلا، پھر امریکا سے معافی مانگ کر جنرل باجوہ، پھر آصف علی زرداری اور پھر محسن نقوی پر ملبہ ڈال دیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے چار سال کی ناکامیوں اور اسمبلیاں توڑنے کا ملبہ جنرل باجوہ پر ڈالا، شہدا، اداروں اور ان کی قیادت کے خلاف اندرون و بیرون ملک غلیظ مہم چلانے والا پھر الزام تراشی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کو گھروں سے نکالنے سے پہلے خود تو گھر سے باہر نکلیں۔ پہلے کالی بالٹی سے منہ تو باہر نکالنے کا اعلان کریں، پھر قوم کو باہر نکالنے کا اعلان کریں۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کی تصویر پر جوتے مارنے کے لئے بھی باہر نکلنے کی کال عمران خان نے دی تھی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...