اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت رانا تنویر حسین نے سینٹ کو بتایا ہے کہ اے اور او لیول سلیبس میں پڑھائی جانے والی کتابوں کیلئے اب این او سی لینا لازم ہے۔ جمعہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اے لیول کے نصاب میں جن کتابوں میں غیراخلاقی مواد تھا ان کو ضبط کرلیا گیا ہے اورمتعلقہ حکام کو خط لکھ دیا ہے کہ آئندہ اس نظام کو جاری رکھنا ہے تو اے اور او لیول کی کتابوں کیلئے این او سی لینا لازم ہے۔وفاقی وزیر نے بتایاکہ لیبیا میں پاکستانی سکول میں نہ صرف پاکستانی کمیونٹی بلکہ مقامی بچے بھی تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ وزیر برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت رانا تنویر حسین نے کہا کہ لیبیا میں پاکستانی سکول میں تعلیمی سال 22-2021میں 1914بچوں جبکہ 23-2022 میں 1823بچوں نے داخلہ لیا۔ سکول کے اخراجات قومی خزانے سے ادا نہیں کئے جاتے بلکہ سکول انتظامیہ خود پورے کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجربہ کار شخص کو سکول کا پرنسپل تعینات کیا گیا ہے۔
مقبول خبریں
صدر مملکت کی چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ پر پاکستان اور...
پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
روایتی جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کی طاقت نہ رکھنے والے بزدل دشمن نے...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بزدل دشمن نے اسکول کے بچوں پر وار کیا کیونکہ یہ روایتی...
ویسٹ ایشیا بیس بال’ پاکستان نے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا
تہران (این این آئی)پاکستان نے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا۔تہران میں جاری ایونٹ کے پہلے...
بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز، پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، شاہین، بابر، رضوان آؤٹ
لاہور(این این آئی) بنگلا دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔سلمان...