اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ امریکا نے مشکل کی گھڑی میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ، دونوں ملکوں کے درمیان ہیلتھ ڈائیلاگ کے دوسرے رائونڈ کے منتظر ہیں۔ وہ امریکی سفارتخانے کے ڈپٹی چیف آف مشن اینڈریو شوفر سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کررہے تھے۔دونوں رہنمائوں نے دورا ن گفتگو صحت کے شعبے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ وزیر صحت نے سیلاب کے دوران امریکی امداد پر خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ امریکا نے مشکل کی گھڑی میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ۔ انہوں نے کہاکہ صحت کے شعبے میں بہتری ہماری اولین ترجیح ہے،ہم پاکستان اور امریکا کے درمیان ہیلتھ ڈائیلاگ کے دوسرے راونڈ کے منتظر ہیں ۔ عبدالقادر پٹیل نے کہاکہ امریکی ادارے یو ایس اے آئی ایڈ کی امداد ڈریپ کے حوالے سے انتہائی اہمیت کی حامل ہے، ڈریپ خود کو جدید خطوط پر استوار کر رہاہے۔ ڈپٹی چیف آف مشن اینڈریو شوفر نے کہا کہ امریکی حکومت پاکستان کی ہیلتھ کے شعبے میں امداد اور تعاون جاری رکھے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سیلاب زدہ علاقوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے موثر اقدامات کیے ہیں ۔
مقبول خبریں
پاکستان کا معاشی منظر نامہ جاری اصلاحات کی کامیابی پر منحصر ہے، ایشیائی ترقیاتی...
منیلا (این این آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے کہا ہے کہ پاکستان کا معاشی منظر نامہ بڑی حد تک جاری اصلاحات کی...
پی آئی اے 21 سال کے بعد منافع بخش ادارہ بن گیا، وزیر دفاع...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی اے) 21 سال بعد شدید مالی بحران سے نکل گیا اور بورڈ نے مالیاتی رپورٹ کی...
مائینز اینڈ منرلز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کے خلاف مافیا سرگرم ہے، بیرسٹر سیف
پشاور(این این آئی) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ مائینز اینڈ منرلز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کے خلاف مافیا سرگرم...
عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری و رہائی، وقت آنے پر حساب لیا جائے...
پشاور(این این آئی)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ اڈیالہ میں پولیس کی جانب سے عمران خان کی بہنوں اور...
ماضی میں بدامنی کا اہم کردار ادا کرنیوالے آج بدامنی کا طعنہ دے رہے...
کراچی(این این آئی) وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ ماضی میں بدامنی کا اہم کردار ادا کرنیوالے آج بدامنی کا طعنہ دے رہے...