کراچی(این این آئی) بھارتی پنجابی فلم ‘کیری اون جٹا 3’ پاکستان میں بھی ریلیز کی جائے گی۔بھارتی پنجاب فلم انڈسٹری کی نئی فلم ‘کیری اون جٹا 3’ کو کراچی سمیت ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کرنے کی اجازت دے دی گئی۔ڈسٹری بیوشن کلب نے بھارتی پنجاب کی اس فلم کو ریلیز کرنے کے حقوق حاصل کر لئے ہیں۔طنز و مزاح سے بھرہور اس فلم میں مشہور پنجابی اداکارہ سونم باجوہ اور گپی گریوال مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں پاکستان کے اسٹیج اور ٹیلی ویڑن اداکار ناصر چنیوٹی بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔فلم کی پروموشن کے سلسلے میں سالوں بعد بھارتی فنکار گپی گریوال، بنوں ڈھلوں اور سونم باجوہ آئندہ ماہ لاہور بھی آئیں گے۔ فلم ”کیری آن جٹا 3” 29 جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔یاد رہے کہ بھارت کی فلموں پر پاکستان کی جانب سے پچھلے کئی سالوں سے ریلیز پر پابندی عائد ہے۔
مقبول خبریں
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...