اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر ان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے بالآخر لب کشائی کر تے ہوئے کہاہے کہ 2018 میں جشن منانے والے آج ماتم کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کیا۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عسکری اداروں کے بیان بازی سمیت دیگر کیسز میں ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے تھے جہاں ہائیکورٹ میں رینجرز کی بھاری نفری نے عمران خان کو حراست میں لیا۔عمران خان کی گرفتاری کے کچھ دیر بعد ریحام خان نے ٹوئٹ کی تھی اور بغیر نام لیے معاملے پر کسی قسم کی لب کشائی سے معذرت کی تھی، انہوں نے لکھا تھا کہ میں ایک خاص فیملی ایونٹ میں مصروف ہوں، کسی بھی تبصرے کے لیے موجود نہیں ہوں تاہم گرفتاری کے کئی گھنٹے گزرنے جانے کے بعد ریحام خان نے سابق شوہر کے نیب کے ہاتھوں گرفتار ہونے پر تبصرہ کیا۔ریحام خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ عجیب بات ہے کہ آج کیسے اچانک اتنے سارے پرانے دوستوں نے مجھے ڈھونڈ لیا!۔انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں عمران خان کی گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ’ ہ خوشی کا لمحہ نہیں بلکہ سوچنے کا لمحہ ہے، 2018 میں جشن منانے والے آج ماتم کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی اور ریحام کی شادی کی تصدیق جنوری 2015 میں ہوئی تھی تاہم دونوں کی شادی سے متعلق خبریں اکتوبر 2014 سے سامنے آرہی تھیں۔تاہم ریحام اور عمران کی شادی چند ماہ ہی رہی اور پھر دونوں کی طلاق ہوگئی تھی۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...