اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کوسخت سکیورٹی میں اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچا یاگیا، فضائی نگرانی بھی کی جاتی رہی ۔ جمعہ کو سابق وزیراعظم عمران خان کو سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق اسلام آباد پولیس نے سخت سکیورٹی میں سابق وزیر اعظم کو ہائی کورٹ پہنچایا تاہم اس موقع پر عمران خان کی سر پر کوئی حفاظتی بالٹی نہیں تھی اور نہ ہی کوئی حفاظتی شیٹ تھی ۔گزشتہ سماعت کے دور ان سابق وزیراعظم عمران خان وہیل چیئر پر ہائی کورٹ میں پیش ہوئے تھے تاہم گزشتہ روز سپریم کورٹ میں بھی خود چل کر کمرہ عدالت پہنچے اور ہائی کورٹ میں بھی عمران خان خودچل کرکمرہ عدالت پہنچے ۔عمران خان کی پیشی کے موقع پر دارالحکومت بالخصوص عدالت کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔پولیس لائنز کے گیٹ ہائوس سے عمران خان کی روانگی کے موقع پر فضائی نگرانی بھی کی جاتی رہی ۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...