لاہور( این این آئی) نامور گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ میڈیا کی وجہ سے عوام میں اپنے حقوق کا شعور بیدا ر ہوا ہے ، اگر ہمیں ترقی یافتہ اور مہذب ممالک کی فہرست میں شامل ہونا ہے تو اس کیلئے تعلیم کے شعبے میں ایمر جنسی کا نفاذ کرنا ہوگا، پرستاروں کی طرف سے ملنے والی عزت میری زندگی کا سرمایہ ہے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ دنیا میں جتنی بھی اقوام نے ترقی کی ہے انہوں نے خود کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا ہے اس لئے ہمیں بھی اس طرف خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نصاب تعلیم کو یکساں کرے تاکہ طبقاتی تقسیم ختم ہو اور ہر کسی کو آگے بڑھنے کے برابر مواقع میسر آئیں۔ انہوں نے اپنی فنی زندگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج تک جتنا بھی کام کیا ہے اس سے مطمئن ہوں ۔ ہمیشہ صاف ستھری شاعری پر مبنی گیت پیش کئے اور یہ میری پہچان ہے جس پر مجھے فخر ہے ۔ انہوںنے کہا کہ فنکار پرستاروں کے بغیر کچھ بھی نہیں اور میرا بھی اپنے پرستاروں سے رابطہ رہتا ہے اور اگر انہیں کسی فنکار کا اثاثہ کہا جائے تو یہ غلط نہیں ہوگا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...