عمران خان پر 9مئی سے درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی ، گرفتاری سے روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

0
179

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیر اعظم عمران خان کی 9مئی یا اس کے بعد درج مقدمات میں گرفتاری سے روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ہائی کورٹ کے جسٹس صفدر سلیم شاہد نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے 9مئی یا اس کے بعد درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے اور اس سلسلے میں پولیس کو گرفتاری سے روکنے کی استدعا پر مبنی دائر درخواست پر سماعت کی۔عمران خان کی جانب سے مذکورہ درخواست بیرسٹر سلمان صفدر اور انتظار پنجوتہ ایڈوکیٹ نے دائر کی جس میں آئی جی پنجاب اور ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو فریق بنایا گیا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ عمران خان کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری غیر قانونی قرار دی، عمران خان کے خلاف کئی نئے مقدمے درج کر دیے گیے ہیں خفیہ مقدمات میں بھی گرفتاری کا خدشہ ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت عمران خان کے خلاف پنجاب میں درج نئے مقدمے کی تفصیلات طلب کرے، لاہور ہائی کورٹ 9 مئی کے بعد درج کسی بھی مقدمے میں عمران خان کی گرفتاری روکنے کا حکم دے۔سماعت کا آغاز کرتے ہوئے جسٹس صفدر سلیم شاہد نے استفسار کیا کہ درخواست گزار عمران خان کدھر ہیں؟، جس پر وکیل نے بتایا کہ عمران خان کی حفاظتی ضمانت نہیں ہے، اگر عدالت حکم کرے تو وہ 11بجے کے بعد پیش ہوجائیں گے۔جس پر سرکاری وکیل نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پیش ہوئے نہیں اور حفاظتی ضمانت مانگ رہے ہیں، عمران خان کی درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔ وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ عمران خان کی حفاظتی ضمانت نہیں مانگ رہے، انکا کیس لارجر بینچ کو بھجوا دیں، اسی نوعیت کا کیس لارجر بینچ سماعت کر رہا ہے۔وکیل حکومت پنجاب نے کہا کہ عمران خان اپنے رویہ کی وجہ سے عدالتوں سے دادرسی کا استحقاق نہیں رکھتے ہیں ۔عدالت 10مئی کے بعد دائر کیسوں کی سماعت نہ کرے ۔دیکھنا ہے عمران خان کو ضمانت ملنے کے بعد بھی توڑ پھوڑ ،جلائو گھیرائو کا علم نہیں ہے،عمران خان کی وجہ سے پکڑے گئے 7ہزار طلبا کا اے ٹی اے میں ٹرائل ہو رہا ہے،ان بچوں کا مستقبل تاریک کر دیا گیا ہے ۔ وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ عمران خان نے ضمانت لینے کے لیے اپناحق استعمال کیا ہے،ضمانت لینے کے بعد عدالت نے عدالتی وقار کو بحال کیا ہے۔ وکیل نے کہا کہ میں صرف عبوری حفاظتی ضمانت کے لیے آیا ہوں، عمران خان نے سپریم کورٹ میں بھی 9مئی کے واقعات پر افسوس کا اظہار کیا تھا