لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے چیف جسٹس پاکستان کے وضاحتی بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اربوں روپے کے ڈاکے ڈالنے والے کتنے مجرموں کو آپ گڈ ٹو سی یو کہتے ہیں ؟ ، ہر ایک کو رجسٹرار سے فون کروا کر مرسڈیز بھی منگوا کر رخصت کرتے ہیں ؟۔مریم نواز نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سوال اٹھائے کہ ہر ایک کو جیل سے ریسٹ ہائوس بھی شفٹ کرتے ہیں؟ ۔ سب پر اسی طرح ریمانڈ میں ضمانتوں کی برسات کرتے ہیں ۔ سب کو کہتے ہیں کہ دس فیملی ممبرز کو بلائیں ، گپیں لگائیں اور سو جائیں ۔ خیال رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے سابق وزیراعظم عمران خان کو ”گڈ ٹو سی یو”کہنے پر ہونے والی تنقید کے بعد معاملے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی ہر کسی کو کہتا ہوں، مجھے گڈ ٹو سی یو کہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا، میں ہر ایک کو احترام دیتا ہوں،ادب واخلاق تو سب کیلئے ضروری ہے، ادب و اخلاق کے بغیر مزہ نہیں۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...