لاہور(این این آئی) معروف گلوکار علی ظفر کی 43ویں سالگرہ (کل)18مئی کو منائی جائے گی ۔گلوکار،موسیقار،اداکار اور ماڈل علی ظفر 18مئی 1980ء کو لاہور میں پیدا ہوئے انہوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغازاداکارہ و ہدایتکارہ ثمینہ پیرزادہ کی فلم شرارت میں گانا گا کر کیا۔علی ظفر کو اپنے گانوں کی البم ” حقہ پانی ” کے گانے ” چھنو کی آنکھ میںاک نشہ ہے ” سے بے پناہ شہرت حاصل ہوئی۔علی ظفر نے فن اداکاری کا آغاز بھارتی کامیڈی فلم ” تیرے بن لادن ” سے کیا جس کے بعد علی ظفر پاک بھارت کے ابھرتے ہوئے سٹار بن گئے بھارتی فلم تیرے بن لادن کی کامیابی کے بعد قسمت کی دیوی علی ظفر پر مہربان ہو گئی اور انہیں اوپر نیچے بھارتی فلموںکی آفرز ہونے لگیں۔پاکستانی گلوکار علی ظفر بھارت میں تیسرے سب زیادہ سنے جانے والے گلوکار ہیں پاکستان اور بھارت میںموسیقی کے میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والے علی ظفر کوبیشمار ایوارڈز سے بھی نوازا گیا ۔
مقبول خبریں
اللہ کا شکر ہے شر انگیزی کی سازش بری طرح ناکام ہوئی’ محسن نقوی
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں کہ شر انگیزی کی...
طلاق کے بعد میرے متعلق صرف جھوٹ بولا گیا، سمانتھا پربھو
ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو نے اداکار ناگا چیتنیا سے طلاق کے معاملے پر طویل خاموشی بلآخر توڑدی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے...
ایشوریا رائے کا ہراسانی کیخلاف اٹھ کھڑے ہونے کا پیغام
ممبئی (این این آئی)معروف بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے نے ویڈیو بیان کے ذریعے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں خواتین کو ہراسانی کے...
سینئراداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دیدیا
کراچی (این این آئی)سینئر اداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دے دیا۔اداکارہ عینی زیدی نے ایک نجی ٹی...
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...