لاہور( این این آئی) نامور اداکارہ حاجرہ یامین نے کہا ہے کہ میں انڈسٹری میں کچھ سال گزارنے نہیں آئی، میں مرتے دم تک اداکاری کرنا چاہتی ہوں۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے بہت زیادہ دیکھا ہے کہ لڑکیاں محبت میں بے عزتی برداشت کرلیتی ہیں، اگر کوئی مرد آپ کو پہلی مرتبہ بے عزت کرے تو اسے اسی وقت چھوڑدیں، نہ کسی کو اپنی بے عزتی کرنے دیں نہ ہی خود کسی کو بے عزت کریں۔حاجرہ یامین نے کہا کہ لڑکیوں کو اپنی ذات کو ترجیح دینی چاہیے، شادی کے بعد ساری لڑکیاں پرسکون ہوجاتی ہیں یہی وجہ ہے کہ ذمہ داریوں کی وجہ سے اکثر لڑکیاں خود کو بھول جاتی ہیں لیکن ایسا نہیں ہونا چاہیے، دن کا ایک گھنٹہ خود کو ضرور دیں جس دوران آپ خود کو ریلیکس کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ اونچے خواب نہ دیکھیں اور نہ ہی اپنے متعلق بہت زیادہ سوچیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...