ممبئی (این این آئی)لیجنڈری بھارتی اداکار امیتابھ بچن اور انوشکا شرما کی بغیر ہیلمنٹ بائیک پر سفر کرنے کی تصاویر نے تنازع کھڑا کردیا۔ دونوں اسٹارز کی جانب سے جو تصاویر شیئر کی گئی ہیں ان سے متعلق ان کی وضاحت بھی سامنے آچکی ہے تاہم اب سوشل میڈیا پر اسی سے متعلق نئی بحث چھڑ گئی۔سوشل میڈیا صارفین یہ کہہ رہے ہیں کہ اسٹارز کو اپنی سماجی ذمہ داریوں کا احساس ہونا چاہیے۔ تصاویر سامنے آنے کے بعد مقامی پولیس کو اس حوالے سے شکایات موصول ہوئیں جس کا انہوں نے نوٹس لیا۔ تاہم امیتابھ بچن نے اپنی تصویر سے متعلق بتایا کہ وہ صرف موٹر بائیک پر بیٹھے ہوئے ہیں جبکہ تصویر سیٹ کی ہے۔ اس پر تبصرہ کرتے ہوئے امیج گرو کے دلیپ چیریان کا کہنا تھا کہ یہ اداکاروں اور ستاروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر بھی قانون کی پاسداری کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کا مظاہرہ کریں، کیونکہ لوگ انہیں دیکھتے ہیں اور ان جیسا کام کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ تصویر کے ساتھ عنوان کی غیرموجودگی ناقابلِ معافی ہونی چاہیے۔ اس پر ایک اور نامور اشتہار کنندہ پراہلاد ککڑ کا کہنا تھا کہ یہ لوگ رول ماڈل ہیں، انہیں محتاط رہنا چاہیے۔ تمام نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ ہیلمنٹ پہنیں کیونکہ بائیک کے حادثے میں 90 فیصد اموات ہیلمٹ نہ پہننے کی غفلت کے باعث ہی ہوتے ہیں۔ ممبئی ٹریفک پولیس حکام نے اس معاملے پر کہا کہ کسی کا بھی قوانین کی خلاف ورزی کا کوئی جواز نہیں ہونا چاہیے۔ مارکیٹیئر ورون گپتا نے اس حوالے سے کہا کہ جب کوئی سیلبریٹری اس طرح کا کوئی کام کریں تو اس کی اضافی جانچ پڑتال ہونی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے میں جب ملک میں سگریٹ نوشی پر پابندی ہے، یہ اسٹارز کھلے عام سگریٹ نوشی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ اگر ہم کسی سیلبریٹری کو ایسا کرتے دیکھتے ہیں تو پھر ہم بھی یہ جرم کرنا چاہیں گے۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...