ماڈل و اداکار سویرا شیخ کامیڈیکل کی تعلیم مکمل ہونے پر دکھی انسانیت کی خدمت کا عزم

0
100

لاہور( این این آئی) اداکار ہ و ماڈل سویرا شیخ نے میڈیکل کی تعلیم مکمل کر کے دکھی انسانیت کی خدمت کا عزم ظاہر کر دیا ۔ ایک انٹر ویو میں سویرا شیخ نے کہا کہ میں مانچسٹر سے میڈیکل کی تعلیم حاصل کر رہی ہوں ،میرے میڈیکل کے دو سال باقی رہ گئے ہیں اس کے بعد میں ڈاکٹر بن جائوں گی ۔ ڈاکٹر بن کر پیسہ کمانا میری ہرگز خواہش نہیں بلکہ میرا یہ منصوبہ ہے کہ ڈاکٹر بننے کے بعد پاکستان کے پسماندہ علاقوں میں لوگوں کی خدمت کروں ، میں خاص طو رپر خواتین اور بچوں کو علاج معالجے کی مفت سہولیات دینا چاہتی ہوں ۔