اکراچی (این این آئی)پاکستانی ہر دلعزیز فنکارہ صبا قمر کی مشہور ترین گانے ‘پسوڑی’ پر رقص کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔ڈرامہ انڈسٹری کو یکے بعد دیگرے سپر ہٹ ڈرامے دینے والی اداکارہ صبا قمر نے ادکاری، وی لاگنگ کے بعد اب ہدایتکاری کے شعبے میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔صبا قمر بھارت میں بھی اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں۔حال ہی میں اداکا صبا قمر ایک پروجیکٹ پر کام کر رہی تھیں، اس دوران انہوں نے کام کے ماحول کو ذرا فن کا ٹچ دینے کے لیے کوک اسٹوڈیو کے مشہور ترین گانے ‘پسوڑی’ پر ڈانس کیا۔صبا قمر کا ڈانس کرنا تھا اور ویڈیو کا سوشل میڈیا پر آنا ہی تھا کہ مداحوں نے اْن کے کام ، ڈانس اور اداکاری کی تعریفوں کے پْل باندھ دیئے ہیں۔مداحوں کا ا س پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں کہنا ہے کہ صبا قمر ہر فن مولا فنکارہ ہیں۔دوسری جانب صبا قمر نے اپنی ایک ایڈیٹڈ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ زندگی میں میرا مشن صرف زندہ رہنا نہیں بلکہ کچھ جذبے، کچھ ہمدردیاں، کچھ مزاح، اور کچھ انداز کے ساتھ ترقی کی منازل طے کرنا ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...