اسلام آبا د(این این آئی)وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عدلیہ سے اپیل ہے کچھ تو لحاظ کریں اور کچھ ورثہ چھوڑ جائیں کہ آپ کو یاد کیا جائے،سیاسی مقاصد کیلئے ملک کی عزت و وقار کو دا پر نہ لگائیں، آپ لوگ جا رہے ہیں کوئی ورثہ چھوڑ جائیں ،آپ عدل کی سب سے بڑی کرسی پر بیٹھے ہیں، یہ نہ ہو آپ قصہ پارینہ بن جائیں اور تاریخ آپ کو ڈیلیٹ کردے،ملٹری کورٹس میں سویلین کے ٹرائل کا معاملہ عدالت عظمی لے جایا گیا ہے، سابق دورِ حکومت میں24 سے25 لوگوں کو فوجی عدالتوں نے سزائیں سنائیں،جن لوگوں نے معاملہ اٹھایا ہے ان کے سیاسی مفادات ہیں، درخواست گزاروں کے اپنی اپنی جماعتوں کے ساتھ تحفظات ہیں،جن لوگوں کے خلاف ملٹری کورٹس میں ٹرائلز ہو رہے ہیں ان جیسے جرائم ہماری تاریخ میں نہیں ملتے اور ریاست ایسے جرائم کی متحمل نہیں ہوسکتی،عمران خان نے اپنے ورکرز کو ریاست پر حملے کی ترغیب دی، گھنائونے جرم میں ملوث بعض لوگوں کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل ہو گاجبکہ وفاقی وزیرمیاں جاویدلطیف نے کہاہے کہ سانحہ 9 مئی کے ذمہ داران کو سزائیں نہ دی گئیں تو خدانخواستہ کوئی بڑا سانحہ رونما ہوسکتا ہے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے حوالے سے معاملہ کی سپریم کورٹ میں سماعت شروع ہو رہی ہے، فوجی عدالتوں میں ٹرائل پہلی مرتبہ نہیں ہو رہا، پچھلی حکومت کے دور میں 24 یا 25 لوگوں کو سزا بھی ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ ماضی میں عدلیہ کی جانب سے اس کی توثیق بھی کی گئی،اس ایوان نے بار بار اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ ادارے ایک دوسرے کی حدود سے تجاوز نہ کریں، اداروں کے درمیان تصادم ملک کے لئے نیک شگون نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں میں ٹرائل کوئی نئی بات نہیں ہے، مسئلہ جو لوگ عدالتوں میں لے کر گئے ان کے سیاسی مقاصد ہیں، ان کے اصل گلے شکوے اپنے جماعتوں کے ساتھ ہیں، ان کو اگر ان کی جماعت کی طرف سے توجہ حاصل نہیں ہو رہی اس میں ہمارا کوئی قصور نہیں ہے۔ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ بعض لوگوں کے جرم کا گھنائونا پن بھی دیکھیں، بعض لوگوں کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل ہو گا، عمران خان نے ریاست پر حملے کی اپنے لوگوں کو ترغیب دی، شہدا کی یادگار کے ساتھ جو کچھ ہوا اسے دہراتے ہوئے بھی شرم آتی ہے، میانوالی ایئر بیس پر اگر کوئی نقصان ہو جاتا تو کیا کہا جاتا، ان جہازوں کو تو ہندوستان نشانہ بنانے کا خواہشمند ہے، ایک شخص پٹرول بم بنا کر جی ایچ کیو کے دروازے پر پھینکتا ہے اس کا دفاع یہ لوگ کیسے کر سکتے ہیں، ان لوگوں کو سب جانتے ہیں
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...