وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پولیو کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں،وفاقی سیکرٹری صحت افتخار شلوانی

0
171

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی سیکرٹری صحت افتخار شلوانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں،ہمارے بہادر فرنٹ لائن ورکرز شب و روز محنت کررہے ہیں،پولیو کاخاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔ وہ جنیوا میں پولیو انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ بورڈ کے 22 ویں اجلاس میں خطاب کررہے تھے ۔وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق جنیوا میں پولیو انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ بورڈ کے ویں اجلاس میں وفاقی سیکرٹری صحت پاکستانی وفد کی قیادت کررہے ہیں۔ وفد میں چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز بھی شامل ہیں۔ انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ بورڈ کے ماہرین صحت سے سیکرٹری صحت نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی کوششوں سے پاکستان وائرس کے خاتمہ کے قریب ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پولیو کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بہادر فرنٹ لائن ورکرز شب و روز محنت کررہے ہیں۔ پولیو پروگرام کی کوششوں سے رواں برس پولیو ک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔ افتخار شلوانی نے کہا کہ پولیو کے قطروں سے محروم رہ جانے والے بچوں تک رسائی کے لئے مختلف حکمت عملی بنائی گئی ہے۔ پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جارہے ہیں۔ درپیش چیلنجوں کے خاتمہ کے لئے حکومت سرگرم عمل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کاخاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔ اجلاس میں پاکستان افغانستان اور افریقی ممالک کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔