وزیر اعظم شہباز شریف کا لاہور میں گھر میں آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار

0
222

اسلام آباد(این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے لاہور میں گھر میں آتشزدگی کے واقعہ میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد کے موت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کیلئیمغفرت اور لواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعا کی۔