ماسکو(این این آئی)روس نے یوکرین کو ایف 16جنگی طیارے دینے سے امریکا کو خبردار کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق روس کے وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ یوکرین کو ایف 16 دینے کا مطلب روس اور نیٹو براہ راست جنگ ہوگی، جنگ میں روس نہیں دیکھے گا کہ ایف 16 نیوکلیئر ہتھیاروں سے لیس ہے یا نہیں۔سرگئی لاوروف نے کہا کہ ایف سولہ طیارے نیوکلیئر ہتھیار لیجانے کے حامل ہوتے ہیں،یوکرین کو ایف 16 دینے کا مطلب مغرب کی روس پر نیوکلیئر حملے کی دھمکی ہوگا۔دوسری جانب لیتھوانیا میں 2 روزہ نیٹو سمٹ کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے طاقت اور زمین کے حصول کی ہوس میں یوکرین پر حملہ کر کے جنگ کا آغاز کردیا۔امریکی صدر نے کہا کہ ان کا اندازہ تھا کہ ایسا کرنے سے نیٹو اتحاد ٹوٹ جائے گا لیکن وہ غلط سوچ رہے تھے، نیٹو اتحاد پہلے سے زیادہ مضبوط، متحد اور پرعزم ہے۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...