ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی آنے والی فلم جوان کا پوسٹر جاری کردیا جسے دیکھ کر مداحوں کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔ٹوئٹر پر مداحوں سے رابطے کے لیے شاہ رْخ نے جوان سے متعلق ہیش ٹیگAskSRK کو استعمال کرتے ہوئے سوالات و جوابات کا ایک سیشن رکھا جس کے تحت مداحوں نے اداکار سے متعدد سوالات کیے۔شاہ رخ تمام سوالوں کے جواب تو نہیں دے پائے، البتہ زیادہ تر کے دے ڈالے۔ایک صارف نے کنگ خان سے پوچھا کہ آپ اپنی فلم جوان کا پوسٹر کب ریلیز کریں گے؟ جس پر کنگ خان نے کہا کہ اس سیشن کے اختتام پر وہ پوسٹر جاری کردیں گے۔اور پھر یہ ہی ہوا، سوال و جواب کا سیشن مکمل ہوتے ہی شاہ رخ نے پوسٹر جاری کردیا ، ساتھ ہی شاہ رخ خان نے لکھا کہ اب کام پر واپس جانے کا وقت ہوگیا ہے، جوان کی ریلیز تقریباً تیار ہے۔انہوں نے مداحوں کے وقت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وعدے کے مطابق میں نے پوسٹر شیئر کردیا، آپ سب سے سنیما میں ملاقات ہوگی۔دوسری جانب کنگ خان نے یہ ہی پوسٹر انسٹاگرام پر شیئر کیا اور کیپشن میں لکھا ‘جب میں وِلن بنتا ہوں نہ تو میرے سامنے کوئی ہیرو ٹک نہیں سکتا۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی تھرل اور ایکشن سے بھرپور فلم جوان 7 ستمبر کو بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، کاٹن پلان...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قومی معیشت میں کپاس کے مرکزی کردار کی بحالی...