لاہور (این این آئی)پاکستان کی سینئر اداکارہ ریشم نے اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ شادی کیلئے پارٹنر ڈھونڈنے سے نہیں ملتا بلکہ اللہ نے جب ‘کْن’ کہنا ہے یہ تب ہی ہونا ہے۔ریشم حال ہی میں ایک نجی پروگرام میں شریک ہوئی تھیں جس دوران میزبان نے ان سے سوال کیا کہ شادی کیلئے مردوں میں کون سی تین باتیں لازمی ہونی چاہئیں؟ اس پر ریشم کا کہنا تھا کہ وفاداری، عزت اور مخلصی، یہ خوبیاں جس مرد میں ہوئیں میں اس سے شادی کرلوں گی۔اب تک شادی نہ کرنے کے سوال پر ریشم کا کہنا تھا کہ میں واقعی شادی کرنا چاہتی ہوں لیکن مجھے وہ شخص اب تک نہیں ملا جس سے میں شادی کروں اور میرا خیال ہے کہ شادی کیلئے پارٹنر ڈھونڈنے سے نہیں ملتا بلکہ اللہ نے جب کْن کہنا ہے یہ تب ہی ہونا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ دنیا میں ہم انسان جن چیزوں کے پیچھے بھاگتے ہیں ہمیں وہ چیزیں کبھی نہیں ملتیں، شریک حیات کے حوالے سے میری کوئی ڈیمانڈ نہیں ہے۔ریشم کا کہنا تھا کہ مجھے کوئی سمجھنا نہیں چاہتا، میں کسی سے فون پر بات بھی نہیں کرتی لیکن ہوسکتا ہے اللہ کو میرا بار بار مانگنا اور گڑگڑانا اچھا لگتا ہو ۔انہوں نے مزید کہا کہ انسان 2 طرح کے ہوتے ہیں ایک جن کے ساتھ نہیں رہا جاسکتا اور دوسرے جن کے بغیر نہیں رہ سکتے، مجھے وہ شخص چاہیے جس کے بغیر میں نہ رہ سکوں،شریک حیات کیلئے ہم مزاج اور ہم خیال ہونا بہت ضروری ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...