نیویارک (این این آئی)فلسطینی نژاد امریکی ماڈل جی جی حدید نے منشیات برآمدگی پر گرفتاری اور پھر رہائی کے بعد اب اپنا پہلا بیان جاری کردیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق جی جی حدید کے نمائندے نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماڈل کو کیمن جزائر میں چھٹیاں گزارنے کے دوران بھنگ رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔اس حوالے سے جی جی حدید کے نمائندے نے کہا ہے کہ منشیات قانونی طور پر طبی استعمال کے لیے خریدی گئی تھی جو کہ 2017 سے کیمن آئی لینڈ میں بھی قانونی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جی جی حدید کا ریکارڈ کلیئر ہے اور انہوں نے جزیرے پر اچھا وقت گزارا۔واضح رہے کہ جی جی حدید اور ان کی دوست 10 جولائی کو نجی طیارے پر کیمن آئی لینڈ پہنچی تھیں جہاں ایئرپورٹ پر تلاشی لینے پر ان کے پاس سے منشیات برآمد ہوئی تھی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، کاٹن پلان...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قومی معیشت میں کپاس کے مرکزی کردار کی بحالی...