بنگلہ دیش کی وزیراعظم کا سعودی ولی عہد کے لیے نیک تمنائوں پرمبنی مکتوب

0
161

ڈھاکہ (این این آئی)بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی جانب سے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو نیک تمنائوں اور جذبہ خیر سگالی کے اظہار کے لیے ایک مکتوب ارسال کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شیخ حسینہ واجد کی طرف سے بھیجا گیا مکتوب ولی عہد کو پہنچ گیا جس میں دونوں برادر ممالک اور عوام کے درمیان مضبوط اور ٹھوس دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں اور تمام سطحوں پر تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔یہ پیغام وزیر خارجہ عزت مآب شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ اور نائب وزیر خارجہ انجینیر ولید بن عبدالکریم الخریجی کی جانب سے وزارت خارجہ کے ہیڈ کوارٹر میں مملکت میں عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش کے سفیر ڈاکٹر محمد جاودی باتورا ئی نے پہنچایا۔انہوں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں ان کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔