لاہور( این این آئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ دعا کریں کہ نگران وزیراعظم کا مسئلہ متنازعہ نہ بنے ورنہ الیکشن ہی بیٹھ جائے گا،20 دن کا سیاسی کھیل تماشہ باقی رہ گیا ہے ،اس عرصے جتنے مخالفین کے خلاف کیس بنانے ہیں اور جو بھی قدم اٹھانے ہی اٹھا لیں ،ہر روز اتوار نہیں ہوتی ،پاکستان میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون ہے ،جس دن شہبازشریف پرفردجرم لگنی تھی اسی دن وزیر اعظم بن گئے آج پندرہ مہینے بعد سارے کیس ختم ہو گئے ہیں ۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان میں 50 کروڑ روپے تک کی کرپشن جائز قرار دے دی گئی ہے،16 ارب روپے کی کرپشن ہوا میں اڑ گئی ،تحقیقات کرنے والے اللہ کو پیارے ہوگئے ۔ انہوں نے کہا کہ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ مولانا فضل الرحمان سارے ملک سے اپنے امیدوار لائیں گے اور پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ لیگ کا ملبہ اپنے سرپر اٹھانے کے لیے تیار نہیں ،(ن) لیگ کا لیول پلینگ فیلڈ کا مقابلہ بھی الیکشن کی گھبراہٹ ختم نہیں کر رہا ۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نواز شریف کے لیے سیاست میں برادر یوسف کا کردار ادا کر رہے ہیں، نواز شریف ابھی سعودیہ سے لندن جائیں گے پاکستان نہیں آئیں گے ،کب اور کس حال میں پاکستان آئیں گے یہ اللہ کو پتہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی 13 پارٹیوں میں سے تین بڑی پارٹیوں نے اپنے اپنے انتخابی نشان کی الیکشن کمیشن کو درخواست دے دی ہے ،پیچھے جو 10 پارٹیاں رہ جاتی ہیں نہ ان کا نام ہے نا کوئی کام ہے ،وقت آنے پراتحادیوں کی نفسیاتی تعداد بڑھانے کے لیے ان کو استعمال کیا جاتا ہے اور پھر ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی بجلی اور گیس مزید مہنگی ہوگی ،آٹا اور چینی مہنگی ہوگی ،ایکسپورٹ اور ترسیلات کم ہوں گی ،جب ڈالر 300 کو کراس کرے گا تو انہیں لگ پتہ جائے گا کہ کتنے بیس کا 100ہوتا ہے ۔دعا کریں کہ نگران وزیراعظم کا مسئلہ متنازعہ نہ بنے ورنہ الیکشن ہی بیٹھ جائے گا اور وقت سے پہلے اپنی عزت کھو بیٹھے گا ، نگران وزیراعظم کے لیے معیشت دان اور سیاست دان میں رسہ کشی شروع ہو چکی ہے۔
مقبول خبریں
پہلگام حملہ’ بھارت کے پاس ثبوت تھے تو تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، پاکستان
نیویارک(این این آئی)بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان...
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ...
اسلام آباد’ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ...
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش
نیویارک(این این آئی)امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔تفصیلات کے...
وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ ''ہر لحظہ ہیں تیار ہم''جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی...