ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکار سنی دیول نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے عوام جھگڑنا نہیں چاہتے، نفرت کا کھیل سیاسی ہے اور لوگ ایک دوسرے سے لڑنا نہیں چاہتے۔اداکار سنی دیول ان دنوں اپنی فلم”غدر 2” کی پروموشن میں مصروف ہیں اور اسی دوران انہوں نے پاکستان اور بھارت کے عوام کے حوالے سے گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ ‘کچھ لینے یا دینے کی بات نہیں ہوتی بات انسانیت کی ہوتی ہے، کوئی جھگڑے نہیں ہونے چاہئیں ، دونوں طرف اتنا ہی پیار ہے ، یہ سیاسی کھیل ہوتا ہے جو نفرتیں پیدا کرتا ہے اور وہی آپ اس فلم میں بھی دیکھیں گے۔اداکار کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ‘عوام نہیں چاہتی ایک دوسرے کے ساتھ جھگڑا کریں آخر ہیں تو ہم سب اسی مٹی سے۔واضح رہے اس فلم میں اداکار سنی دیول اور اداکارہ امیشا پٹیل ایک بار پھر مرکزی کردار ادا کریں گے اور یہ فلم 11 اگست کو بڑے پردے پر ریلیز ہوگی۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...