ممبئی (این این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی اہلیہ ساکشی کا کہنا ہے کہ دھونی اداکاری کے شعبے میں قدم رکھ سکتے ہیں۔ساکشی نے چنئی میں پریس کانفرنس کے دوران اپنے خاوند کے اداکاری میں ڈیبیو سے متعلق بات کی۔دھونی اور ساکشی نے حال ہی میں نئے پروڈکشن ہاؤس ”دھونی انٹرٹینمنٹ”کا اعلان کیا تھا، تامل فلم ‘لیٹس گیٹ میریڈ’ دھونی انٹرٹینمنٹ کی پہلی فلم ہے۔چنئی میں اپنے پروڈکشن ہاؤس کی بنائی گئی پہلی فلم پروموٹ کرنے کیلیے ساکشی پریس کانفرنس کر رہی تھیں۔اس دوران انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر دھونی کے مطابق فلم ہوئی تو وہ ضرور کریں گے، وہ کیمرے سے شرماتے نہیں ہیں۔ساکشی کا کہنا تھا کہ دھونی 2006 سے اشتہارات کیلیے اداکاری کر رہے ہیں اور وہ کیمرے سے خوفزدہ نہیں ہوتے، تو اگر کوئی اچھا کام ملا تو وہ ضرور کریں گے۔سابق کرکٹر کی اہلیہ نے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دھونی ایکشن فلمیں کرتے ہوئے اچھے لگیں گے کیونکہ وہ ہمیشہ ایکشن میں رہتے ہیں۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...