اسلام آباد (این این آئی)وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ چین کے ایکسپورٹ۔امپورٹ (ایگزم) بینک نے پاکستان کا 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کا قرضہ رول اوور کردیا۔وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ سے جاری بیان میں بتایا کہ ان 2 ارب 40 کروڑ ڈالر میں سے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کا قرضہ مالی سال 24ـاور ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کا مالی سال 25ـ2024 کے لیے روول اوور کیا ہے۔اسحٰق ڈار نے کہا کہ چین کے بینک نے 2 سال کے لیے قرضہ رول اوور کیا، پاکستان دونوں سالوں میں صرف سود کی ادائیگی کریگا۔یاد رہے کہ رواں ماہ 18 جولائی کو وزیر اعظم شہباز شریف نے بتایا تھا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 60 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، چین کے ایگزم بینک نے 60 کروڑ ڈالر رول اوور کردئیے ۔انہوںنے کہا تھاکہ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں لیکن دعا کریں کہ قرضوں سے نہیں، قوم کی اپنی محنت،کمائی اور قربانی سے بڑھیں۔خیال رہے کہ 12 جولائی کو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی تھی، جس کے بعد اگلے روز پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر کی پہلی قسط موصول ہو گئی تھی، اس سے قبل سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر اور متحدہ عرب امارات سے بھی ایک ارب ڈالر ملے تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ یہ رقم شامل کرنے کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر 8 ارب 70 کروڑ ڈالر ہو جائیں گے، زرمبادلہ کے ذخائر کی یہ سطح گزشتہ برس اکتوبر میں دیکھی گئی تھی۔چند روز قبل نے لاہور میں چیمبرآف کامرس کے ارکان اور معروف کاروباری شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے بتایا تھا کہ چین نے پچھلے 3،4 ماہ میں 5 ارب ڈالر رول اوور کیے، کمرشل قرضے رول اوور کرنا آسان بات نہیں ہوتی کیونکہ ان قرضوں میں کمرشل قرضے بھی شامل ہیں۔انہوںنے کہا تھا کہ بغیر لگی لپٹی کے کہنا چاہتا ہوں کہ اگر یہ 5 ارب ڈالر اس وقت رول اوور نہ ہوتے تو خدانخواستہ ڈیفالٹ کرچکے ہوتے یا بہت ہی مشکل حالات میں ہوتے۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...