لاہور( این این آئی)سینئر کامیڈین اداکار افتخار ٹھاکرنے کہا ہے کہ اسٹیج کا پلیٹ فارم معاشرے کی اصلاح کیلئے کارآمد ثابت ہو سکتا ہے لیکن بد قسمتی سے ہماری اس طرف توجہ ہی نہیں ،لوگوں کے چہروں پر ہنسی بکھیر کر جو خوشی حاصل ہوتی ہے اسے لفظوں میںبیان نہیں کیا جا سکتا ۔ ایک انٹر ویو میں اظہار خیال کرتے ہوئے افتخار ٹھاکرنے کہا کہ میرا مشاہدہ ہے کہ ہماری نوجوان نسل آہستہ آہستہ اپنی ثقافت سے دور ہو رہی ہے اس لئے میری تجویز ہے کہ نئی نسل کو اعلیٰ تعلیم دینے کے ساتھ اپنی ثقافت سے بھی روشنا س کرایا جائے ۔انہوںنے کہا کہ اسٹیج کا پلیٹ فارم معاشرے کی اصلاح کے لئے کارآمد ثابت ہو سکتا ہے لیکن بد قسمتی سے ہماری اس طرف توجہ ہی نہیں ہے ۔اسکرپٹ لکھنے والوںکو معاشرے کے سلگتے ہوئے مسائل کو بھی موضوع بنانا چاہیے تاکہ عام عوام کو بھی اس سے آگاہی حاصل ہو سکے ۔ افتخار احمد نے کہا کہ مجھے کامیڈین اداکار ہونے پر فخرہے اور جب تک میری زندگی ہے لوگوںکے چہروںپر ہنسی بکھیرتا رہوں گا۔
مقبول خبریں
پاک ایران مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین...
سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی...
پاکستان کا جغرافیائی شناختی نظام کے فروغ کے عزم کا اعادہ، برآمدات، معیشت اور...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ جغرافیائی شناخت (جی آئی) سے متعلق...
وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات،حالیہ دورہ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے ملاقات کی جس میں...
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...