لاہور( این این آئی) ٹی وی کی معروف اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ ہر مشکل کردار کو چیلنج کے طور پرنبھایا ہے اوریہی میری کامیاب اداکاری کی بڑی وجہ ہے ،منفرد نوعیت کے کردار نبھانا پسند ہے اور اس کے لئے کبھی دبائو کا شکار نہیں ہوئی ۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ جو فنکار کردار نگاری پر زیادہ توجہ دیتے ہیں وہی عزت و مقام حاصل کر پاتے ہیں۔ ٹی وی ڈراموں کے ساتھ ساتھ میزبانی میرا پسندیہ مشغلہ ہے ۔ ماریہ واسطی نے کہا کہ دنیا کے کئی ممالک کا سفر کر چکی ہوں لیکن اپنے پیارے وطن پاکستان جیسا کوئی ملک نہیں پایا ۔مجھے ترکی کے کھانے اور پر فضاء مقام پسند ہیں اور جب بھی موقع ملتا ہے ترکی کا ضرور سفر کرتی ہوں۔ماریہ واسطی نے مزید کہا کہ وقت کے ساتھ چلنے کی کوشش کرتی ہوں کیونکہ ایسا نہ کرنے والے بہت پیچھے رہ جاتے ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...