لاہور ( این این آئی) نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ کائنات میں تمام رنگ عورت کے وجود سے قائم و دائم ہیں ، ہر کامیاب مرد ذات کے پیچھے کسی عورت کا ہاتھ ہوتا ہے مگر بد قسمتی سے پاکستانی معاشرے میں آج بھی عورتوں کو برابری کے حقوق حاصل نہیں ۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ یورپ اور امریکہ میں عورت کا بہت احترام کیا جاتا ہے مگر پاکستان میں عورتوں کو وہ مقام نہیں دیا جاتا لہٰذا ہمیں اپنے رویوں پر نظر ثانی کر کے عورتوں کو وہ مقام دینا چاہیے جس کی وہ حقدار ہیں ۔ ریشم نے کہا کہ ہمارے مذہب اسلام میں خواتین کو جو اعلیٰ مقام عطاء کیا گیا ہے وہ دنیا کے کسی مذہب نے نہیں دیا جس پر تمام مسلمانوں کو فخر کرنا چاہیے ۔دور دراز علاقوںمیں خواتین آج بھی بد ترین مظالم کا شکار ہیں ، ان کی زندگی مختلف طرح کے رسم و رواج نے جکڑ رکھی ہے ۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...