ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ کی حسینہ عالم سشمیتا سین نے موت کے منہ سے باہر آنے کے بعد زندگی کی قدر سیکھنے کا انکشاف کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سشمیتا سین نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ حالیہ دنوں میں ان کی زندگی میں نمایاں تبدیلی رونما ہوئی ہے، اب وہ اپنی زندگی کی قدر پہلے سے زیادہ کرتی ہیں۔یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں سشمیتا سین کو دل کا دورہ پڑا تھا، جس کے باعث ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی اور دل میں اسٹنٹ ڈالا گیا، دل کی سرجری کے فوری بعد ہی انہوں نے کام شروع کردیا تھا۔اداکارہ نے خود کو خوش قسمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہارٹ اٹیک نے ان کی زندگی بدل کر رکھ دی اور اب وہ زندگی کو ایک نئے زاویے سے دیکھتی ہیں اور اس کی قدر پہلے سے زیادہ کرتی ہیں۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...