وزیراعظم سے مشیر امورِ کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو

0
366

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے مشیر وزیراعظم برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے ملاقات کی۔ جمعہ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سیجاری بیان کے مطابق ملاقات میں قمر الزمان کائرہ نے وزیرِ اعظم کو اپنے کشمیر و گلگت بلتستان سے متعلق امورکے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں قمر زمان کائرہ نے وزیراعظم کو 5 اگست کو یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر منعقد ہونے والی سرگرمیوں، سیمینار اور آگاہی مہمات بالخصوص دنیا بھر میں پاکستان کے سفارتخانوں میں اس حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کیلئے تقاریب کے حوالے سے آگاہ کیا۔